عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی - 7starseoexpertda

Breaking

Monday, March 20, 2023

عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی

 لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں درج مزید 2 مقدمات میں بھی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست ضمانتیں دائر کی، جس میں لاہور ہائی کورٹ سے 15 روز کی حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، جس پر جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ہی سماعت کرے گا۔

حفاظتی ضمانت کے سلسلے میں دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر عمران خان کے ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

The post عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/mMJv76R

No comments:

Post a Comment