اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کی عزت کو برقرار رکھتی ہیں، یوم تکریم شہداء پاکستان کی پروقار تقریب میں بھرپور شرکت پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، شہدا وہ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ان کے ملک کے مرد و خواتین امن سے رہ سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں، گزشتہ روزہ کا اجتماع پوری قوم کی طرف سے ہمارے شہدا اور غازیوں کے لیے اظہار تشکر کا اجتماع تھا، یوم تکریم شہداء پاکستان کی پروقار تقریب میں بھرپور شرکت پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
The post زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کی عزت کو برقرار رکھتی ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5hakHX8
No comments:
Post a Comment