فردوس شمیم کو دہشتگردی کے الزام میں زندان میں ڈالنے پر عمران خان کی مذمت - 7starseoexpertda

Breaking

Sunday, May 21, 2023

فردوس شمیم کو دہشتگردی کے الزام میں زندان میں ڈالنے پر عمران خان کی مذمت

 لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو دہشتگردی کے الزام میں زندان میں ڈال کر اہلِ اقتدار نے ظاہر کیا ہے کہ کس قدر گراوٹ کے شکار ہیں۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی 27 سال پہلے میرے ہمسفر اور پاکستان کو ایک منصفانہ اور انسانی اقدار پر مبنی سماج کی صورت میں ڈھالنے کے خواب میں میرے شراکت دار بنے۔

انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فراز کا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا اور ایمان کی پختہ بنیادوں پر استوار مضبوط کردار ہی تھا جو بہت سی مایوسیوں کے باوجود ثابت قدمی کا وسیلہ بنا۔

عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی کینسر سے شفایابی کے مراحل میں ہیں، انہوں نے کینسر مرض کا بھی پورے وقار اور ہمت  سے مقابلہ کیا۔

The post فردوس شمیم کو دہشتگردی کے الزام میں زندان میں ڈالنے پر عمران خان کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BrwebXa

No comments:

Post a Comment