گوالمنڈی میں 11 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق 11 سالہ اذان اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا۔ لڑکے کی والدہ گمشدگی کی رپورٹ پر درج کروائی تھی جس کے بعد ایس پی سٹی کی ہدایت پر لڑکے کی تلاش کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
گوالمنڈی پولیس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کے مرکزی ملزم رفیق کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنے بیٹے کو قتل کیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
The post 11 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o8VDbh
No comments:
Post a Comment