راولپنڈی: بلوچستان کے پاک ایران سرحدی علاقے کیچ میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک ایران بارڈ سے ملحقہ ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پیچھے کی جانب دھکیل دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے جن میں سپاہی حسنین اشتیاق عمر 34 سال ساکن ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان اور سپاہی عنایت اللہ عمر 27 سال ساکن ڈسٹرکٹ جھل مگسی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ ملے، سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں سرحدوں پر امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
The post پاک ایران سرحد پر کیچ میں چیک پوسٹ پر حملہ، دو سیکیورٹی اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/95m1fRA
No comments:
Post a Comment