نوئیڈا: بھارتی ماڈل فیشن شو میں ریمپ پر واک کے دوران لوہے کا پلر گرنے سے ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ وانشیکا چوپڑا خطرناک حادثے کا شکار اس وقت ہوئی جب ریمپ پر واک کے دوران ایک لوہے کا پلر اس پر آگرا اور وہ اس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ بھارتی شہر نوئیڈا کے فلم سٹی میں فیشن شو کے دوران پیش آیا جہاں لوہے کا پلر شو میں لائٹس کیلئے لگایا گیا تھا۔
لوہے کے پلر کی زد میں آکر ماڈل اور قریب موجود ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ ان دونوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ماڈل وانشیکا جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس نے شو کے منتظمین سمیت بجلی کا کام کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
The post بھارتی ماڈل ریمپ پر واک کے دوران پلر کی زد میں آکر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UuZTwF1
No comments:
Post a Comment