کوئٹہ: عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف 2روزہ دورے کے لیے کوئٹہ روانہ ہوگئے۔
نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ سے سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے، نواز شریف کوئٹہ میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے 20سے زائد اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا امکان ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد پارٹی کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔
The post عام انتخابات: نواز شریف دورہ کوئٹہ کیلیے لاہور سے روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/RkfSByY
No comments:
Post a Comment