پنجاب سے غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار - 7starseoexpertda

Breaking

Saturday, November 11, 2023

پنجاب سے غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار

پنجاب میں غیرقانوی تارکین وطن کے انخلا میں کمی آگئی ہے۔ گزشتہ 10 روز کے دوران 505 غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب میں پنجاب میں تارکین وطن کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے جبکہ 45 ہزار کے پاس پی آر او کارڈ اور دیگر رہائشی کارڈ موجود ہیں۔ دستاویزات نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

آئی جی پنجاب نے غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا عمل سست ہونے پر افسران کی سرزنش کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سمیت تمام افسران کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا۔

The post پنجاب سے غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/eyG4ZNc

No comments:

Post a Comment