ہری پور: این اے18 اور صوبائی اسمبلی کی 3نشستوں پر کل 77امیدوار - 7starseoexpertda

Breaking

Friday, December 22, 2023

ہری پور: این اے18 اور صوبائی اسمبلی کی 3نشستوں پر کل 77امیدوار

 اسلام آباد: ہری پور میں قومی اسمبلی کی ایک نشست اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کے لیے کل 77 امیدوار میدان میں آگئے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 18 کے لیے 17، پی کے 46 کے لیے 19، پی کے 47 کے لیے 15 جبکہ پی کے 48 کے لیے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

ہری پور سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 18 کے لیے (ن) کے امیدوار بابر نواز خان اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب خان مدمقابل ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے 46 کے لیے سابق صوبائی وزیر قاضی اسد، پی ٹی آئی کے وزیر اکبر ایوب اور قومی وطن پارٹی کی فائزہ رشید کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

حلقہ پی کے 47 سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ارشد ایوب اور مسلم لیگ ن کے راجہ فیصل زمان مدمقابل ہوں گے۔ پی کے 48 میں مسلم لیگ ن کے حامد شاہ گوہر نواز خان اور پی ٹی آئی کے فیصل زمان کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

The post ہری پور: این اے18 اور صوبائی اسمبلی کی 3نشستوں پر کل 77امیدوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0NYu7Qa

No comments:

Post a Comment