کراچی: پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن نے بندرگاہ پر کھڑی بسز کو سڑکوں پر لانے کا ایک مرتبہ پھر مطالبہ کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے یہ بسیں کراچی کے لوگوں کی سہولت کے لیے خریدی ہیں، جس کا مقصد عوام الناس کو سستی اور بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے یہ بسیں ابھی تک بندرگاہ پر کھڑی ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ متعلقہ حکام سے ایک مرتبہ پھر اپیل کرتا ہوں کہ بسوں کو بندرگاہ سے سڑکوں پر لایا جائے، کراچی کے عوام کو سستی اور بہترین سہولت کا فائدہ ملنا چاہیے۔
The post شرجیل میمن کا بندرگاہ پر کھڑی بسز کو سڑکوں پر لانے کا پھر سے مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/DIkUort
No comments:
Post a Comment