فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور - 7starseoexpertda

Breaking

Monday, December 18, 2023

فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور

 راولپنڈی: فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور ہوگئی۔

جج اینٹی کرپشن علی نواز نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فواد چوہدری کو 2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اینٹی کرپشن نے دینہ جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے این او سی کے لیے بھاری رشوت کا الزام لگایا تھا۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا جبکہ چند روز قبل نیب نے بھی فواد چوہدری کو حراست میں لے لیا تھا۔

The post فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6cAZ0by

No comments:

Post a Comment