شہریوں کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد کراچی میں امن کی صورتحال - 7starseoexpertda

Breaking

Saturday, December 23, 2023

شہریوں کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد کراچی میں امن کی صورتحال

  کراچی: جمعرات کو شہریوں کے ہاتھوں 5 ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو پورا دن شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

عوام کی جانب سے سڑکوں پر عدالت لگا کر ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچنے کا عمل اس سے قبل بھی شہر میں کئی بار ہو چکا ہے تاہم جمعرات کو اورنگی ٹاؤن میں دکاندار کو قتل کرنے والے 3 ڈاکوؤں کو نہتے عوام نے بہادری اور دلیری کے ساتھ تینوں ڈاکوؤں کو قابو کر کے منطقی انجام تک پہنچایا۔

اس کے کچھ ہی دیر کے بعد سرجانی ٹاؤن میں سیمنٹ ڈپو کے مالک نے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

اس کے بعد گزشتہ روز صبح سے رات ایک بجے تک شہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔

The post شہریوں کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد کراچی میں امن کی صورتحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EByxDJz

No comments:

Post a Comment