سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ - 7starseoexpertda

Breaking

Monday, December 4, 2023

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

 اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عدالت نے 12 دسمبر کو فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن ہے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی، آئندہ تاریخ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فرد جرم نئی تحریر ہوگی، نقول میں سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کو سائفر کیس میں قصوروار قرار دیا گیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ سائفر کیس کی سماعت ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔

The post سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FKphq1f

No comments:

Post a Comment