لاہور: پولیس نے ڈبل کیبن گاڑی میں غیر قانونی اسلحے کی نمائش کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر صدر ڈویژن پولیس کا نے غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔
ٹاؤن شپ پولیس نے کریک ڈاؤن کےد وران 3 ملزمان گرفتار کرلیے، جن کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 2 عدد ایم پی 5 رائفل ، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزمان میں احمد سندھو ، محمد جنید اور فرخ شہزاد شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ ملزمان پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے۔
ایس پی صدر سدرہ خان نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے۔
The post ڈبل کیبن گاڑی میں غیر قانونی اسلحے کی نمائش کرنے والے تین افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LTcbWZk
No comments:
Post a Comment