میلبرن ٹیسٹ؛ رضوان کا آؤٹ سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا - 7starseoexpertda

Breaking

Friday, December 29, 2023

میلبرن ٹیسٹ؛ رضوان کا آؤٹ سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا

میلبرن ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا آؤٹ سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر میلبرن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز پیٹ کمنز کی گیند پر محمد رضوان کے آؤٹ پر سوشل میڈیا پر تھرڈ امپائر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلفوز کے اسٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا خواب پورا نہ ہوسکا، میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا فتحیاب

صارفین کا کہنا ہے کہ ری پلے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسنیکو میٹر اور ہاٹ اسپاٹ پر واضح طور پر کوئی نشان نظر نہیں آرہا تو رضوان کو آؤٹ کیوں قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سال 2023 ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم کیلئے مشکل ترین بن گیا

خیال رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر گیند بلےباز کے دستانے کو چھوتی ہوئی فیلڈر کے ہاتھ میں جاتی ہے تو آؤٹ قرار دیا جاتا ہے۔

پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 79 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

The post میلبرن ٹیسٹ؛ رضوان کا آؤٹ سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hIFRaLw

No comments:

Post a Comment