مردہ قراردیا جانےوالا شخص ایمبولینس کے جھٹکے سے زندہ ہوگیا - 7starseoexpertda

Breaking

Saturday, January 13, 2024

مردہ قراردیا جانےوالا شخص ایمبولینس کے جھٹکے سے زندہ ہوگیا

بھارت میں مردہ قراردیا جانے والا شخص ایمبولینس کو جھٹکا لگنے سے زندہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا 80 سالہ شخص ایمبولینس کو لگنے والے جھٹکے پر زندہ ہوگیا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے چار دن تک وینٹی لیٹر پر رہنے والے درشن سنگھ کی موت کی تصدیق کے بعد ان  کے رشتے دارلاش آخری رسومات کے لیے پٹیالا سے کرنال کے قریب ان کے گھر لے جارہے تھے کہ ایمبولینس کے ٹائر ایک گڑھے میں میں پھنس گئے۔ ایمبولینس کو جھٹکا لگنے کے بعد درشن سنگھ کے پوتے نے ان کے ہاتھ کو ہلتا دیکھ کر قریبی اسپتال کا رخ کیا۔ درشن سنگھ کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ ان کا دوبارہ زندہ ہونا معجزہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال میں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انہیں زندہ قرار دیا۔ دل کے مریض درشن سنگھ کرنال کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم ان کے اہل خانہ ان کی صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔

The post مردہ قراردیا جانےوالا شخص ایمبولینس کے جھٹکے سے زندہ ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/QV2hgxR

No comments:

Post a Comment