پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک مارنے کی وجہ بتا دی۔
بلال سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ “اسٹیج میرے لیے کُل کائنات کی حیثیت رکھتا ہے اور میں اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے خود کو زندہ دل محسوس کرتا ہوں”۔
گلوکار نے کہا کہ “جب اسٹیج پر پرفارم کرتا ہوں تو ذہنی تناؤ بھول جاتا ہوں اور تمام تر پریشانیوں کو پیچھے چھوڑ کر مداحوں کے سامنے پرفارم کرتا ہوں”۔
اُنہوں نے کہا کہ “دورانِ پرفارمنس مجھ سمیت ہر ایک فنکار پر اسٹیج کا احترام کرنا لازم ہے اور میں کبھی بھی اس چیز پر سمجھوتہ نہیں کرتا، میں اپنے مداحوں سے بھی بہت محبت کرتا ہوں”۔
مزید پڑھیں: گلوکار بلال سعید کا دورانِ کنسرٹ مداحوں پر مائیک سے وار
بلال سعید نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ “ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ جب دوران کنسرٹ شرکاء نے کوئی بدتمیزی کی ہو لیکن میں نے اس بدتمیزی پر جو ردعمل دیا ہے وہ پہلی بار ہوا ہے جو کہ میری غلطی ہے”۔
گلوکار نے مزید کہا کہ “مجھے اپنے غصے پر قابو رکھنا چاہیے تھا اور اسٹیج چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا کیونکہ اسٹیج کا احترام مجھ پر لازم ہے”۔
The stage has always been my whole world l; I have always felt the most complete and the most alive while performing! I forget my sickness, stress, worries- I leave everything behind when I perform for my fans.
And no matter what,nothing should have come in the way of me and the…— Bilal Saeed (@Bilalsaeedmusic) January 26, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بلال سعید کے میوزک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے اچانک غصے میں آگئے تھے اور اُنہوں نے اپنے ہاتھ میں موجود مائیک کنسرٹ کے شرکاء کی جانب دے مارا تھا۔
بلال سعید شرکاء کی جانب مائیک پھینکنے کے بعد کچھ بھی کہے بغیر غصے سے اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
Bilal Saeed gets angry at a concert n throws his mic. pic.twitter.com/nQY90JgWjT
— Taimoor Zaman (@taimoorze) January 24, 2024
The post بلال سعید نے مداحوں کو مائیک کیوں مارا؟ حقیقت سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/CSNwEuH
No comments:
Post a Comment