سوشل میڈیا پر مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلرز نے غلام شبیر نامی شخص کی ویڈیو وائرل کی جس میں وہ ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے۔
پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے غلام شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذموم مقاصد کے حصول کے لئے وائرل کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جب تفتیش کی تو ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔
غلام شبیر کا اعترافی بیان بھی منظر عام پر آگیا۔ وہ ڈی جی خان کا رہائشی ہے۔ چند پیسوں کے عوض مجبور غلام شبیر سے مخصوص سیاسی جماعت کے کارندوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو بنوائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا۔
غلام شبیر نے اعتراف کیا کہ؛ ”اُس نے پی ٹی آئی سے پیسوں کی لالچ میں آکر یہ بیان دیا“ ۔ غلام شبیر نے اعترافی بیان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی
غلام شبیر کی ویڈیو مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلر وقار خان نے شیئر کی جو کہ امریکہ میں رہائش پذیر ہے اور میری لینڈ یو ایس اے میں پی ٹی آئی کا صدر ہے۔
وقار خان باہر بیٹھ کر مسلسل پاکستان اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے جس میں پارٹی لیڈرشپ کی شمولیت شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
یہ پروپیگنڈہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ؛ ”مخصوص سیاسی جماعت ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدامنی اور انتشار کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے“
مجبوریوں کے سودے نقد و نقد ، غلام شبیر کا اعتراف ۔۔ استعمال کرنے والا کون؟ pic.twitter.com/pVgnX6rPCV
— tariq mahmood ch (@tariqchaaj) January 29, 2024
The post مخصوص سیاسی جماعت کا غریب لوگوں سے اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کروانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ysYrV4G
No comments:
Post a Comment