اعجاز جاکھرانی کیخلاف خاتون گواہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف - 7starseoexpertda

Breaking

Tuesday, January 10, 2023

اعجاز جاکھرانی کیخلاف خاتون گواہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی۔

سپریم کورٹ میں اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ریفرنس پانچ سو ملین سے کم ہے۔ سپریم کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو مستقل ضمانت دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کا چھاپہ

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ درخواستگزار نے یقین دھانی کرواٸی ہے کہ وہ سو فیصد ٹراٸل کا حصہ بنے گا، عدالت امید کرتی ہے کہ متعلقہ عدالت ٹراٸل کے عمل کو تیز کرے گی، امید ہے دو ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ ہوجاٸیگا۔

خاتون گواہ مدیحہ ملک نے بتایا کہ ٹراٸل کورٹ میں میرا بیان قلمبند ہو چکا ہے لیکن دھمکیاں دی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ان سے کہا کہ آپ کے کوٸی خدشات ہیں تو پولیس سے رابطہ کریں، آپ کا کوٸی اور مسلٸہ ہے توالگ سے درخواست داٸر کریں۔

واضح رہے کہ اعجاز جاکھرانی نے 311ملین کے نیب ریفرنس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست داٸر کی تھی۔

The post اعجاز جاکھرانی کیخلاف خاتون گواہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VusW5mw

No comments:

Post a Comment