بھارتی اداکارہ دیپیکا نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی - 7starseoexpertda

Breaking

Tuesday, May 30, 2023

بھارتی اداکارہ دیپیکا نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

دیپیکا نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کے گزشتہ انٹرویو میں کہی بات کا غلط مطلب نکال کر جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Shoaib Ibrahim (@shoaib2087)

دیپیکا نے کہا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں اس لئے اس وقت صرف اپنے خاندان اور گھر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے وہ بچے کی پیدائش کے بعد شوبز سے 3 سے 4 سال کا وقفہ لیں مگر ایسا نہیں ہے کہ وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Shoaib Ibrahim (@shoaib2087)

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر انہیں اس دوران کوئی اچھا پراجیکٹ آفر ہوا تو وہ ضرور کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

یاد رہے گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر خبریں چلائی گئیں تھیں کہ سسرال ثمر کا کے ساتھی اداکارہ شعیب ابراہیم سے شادی کر کے اسلام قبول کرنے والی دیپیکا ککڑ نے شوبز کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔

The post بھارتی اداکارہ دیپیکا نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Rr10PQc

No comments:

Post a Comment