پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان - 7starseoexpertda

Breaking

Thursday, June 8, 2023

پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنا تھی تاہم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن سے متصادم ہونے کی وجہ سے سیریز کو اپریل کے وسط میں شروع کرنے پر غور کررہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی ونڈو 12 فروری سے 10 مارچ کے درمیان رکھی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: دورہ سری لنکا؛ ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ون ڈے شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہوسکی

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ نے پی ایس ایل ونڈو کے متصادم ہونے اور ہوم سیریز کے شیڈول کیلئے حکام نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے۔

بورڈ حکام نے آئی ایل ٹی20 کے شیڈول کیلئے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا ہے کہ اور لیگ شیڈول 10 روز پہلے شروع کرنے کی درخواست کی ہے، تاکہ پاکستان کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شریک ہوسکیں۔

The post پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HUSmQ7L

No comments:

Post a Comment