نوشہرہ؛ کوئلے کی کان میں دھماکے سے مزدور جاں بحق، 4 زخمی - 7starseoexpertda

Breaking

Wednesday, December 13, 2023

نوشہرہ؛ کوئلے کی کان میں دھماکے سے مزدور جاں بحق، 4 زخمی

نوشہرہ: کوئلے کی کان میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل پبی شاہ کوٹ کے مقام پر کوئلے کی کان میں کھدائی کے دوران دھماکا ہوا، جس میں 5 مزدور ملبے تلے دب گئے، جن میں سے ایک جاں بحق اور دیگر زخمی ہوئے۔ مزدوروں کو امدادی کارروائی کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے میں کان کے ملبے تلے دبنے سے زخمی ہونے والے  مزدوروں میں 30 سالہ خائستہ، 41 سالہ صلاح الدین، 37 سالہ جہان خان اور 55 سالہ جہان بخت شامل  ہیں۔

امدادی ادارے کے مطابق تمام زخمی افراد کا تعلق خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ سے ہے ۔

The post نوشہرہ؛ کوئلے کی کان میں دھماکے سے مزدور جاں بحق، 4 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/yembQJ1

No comments:

Post a Comment