کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی سے 2005 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کی کمی سے 213600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کی کمی سے 183128روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم رہی۔
The post عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HOzsfAp
No comments:
Post a Comment