انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی قرار - 7starseoexpertda

Breaking

Sunday, December 10, 2023

انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی قرار

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے شیڈول کو جعلی قرار دے دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر وقتاً فوقتاً الیکشن کے حوالے سے جھوٹے بیانات جاری ہو رہے ہیں اور نجی اخبار کے صفحہ 10 پر بیان گمراہ کن ہے۔ کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن سے منسوب کسی بھی بیان پر توجہ نہ دی جائے اور نہ ہی ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کی پرزور تردید کرتا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا۔

The post انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ZAn02SG

No comments:

Post a Comment