اسلام آباد: حکومت نے 9 مئی واقعات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی 9 مئی سے متعلق واقعات کا جائزہ لینے سمیت آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی سفارشات مرتب کرے گی۔ کابینہ کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہو گی۔
نگراں وزیر قانون کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی 9 مئی کے واقعات کی وجوہات اور اس کے پس پردہ عناصر اور سہولت کاروں کو سامنے لائے گی۔
The post 9مئی واقعات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ZOs02Gi
No comments:
Post a Comment