کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکاروں اور خاتون سمیت 4افراد جاں بحق - 7starseoexpertda

Breaking

Sunday, January 7, 2024

کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکاروں اور خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

 پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں گاڑی اور مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او کرم محمد عمران نے بتایا کہ صدہ بازار کے قریب مسافر کوچ اور کار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی بھی ہوئے۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور، 2 سیکیورٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت  کر دی گئی ہے۔

The post کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکاروں اور خاتون سمیت 4افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ObpfuHD

No comments:

Post a Comment