صفائی کے دوران  ملنے والے ٹکٹ نے ایک لاکھ ڈالر جتوادیے - 7starseoexpertda

Breaking

Tuesday, January 2, 2024

صفائی کے دوران  ملنے والے ٹکٹ نے ایک لاکھ ڈالر جتوادیے

برلن: جرمنی میں خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران ملنے والے تقریباً تین سال پُرانے لاٹری کے ٹکٹ نے 1 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کا انعام جتوا دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے تقریباً تین سال قبل فروری 2021 میں لاٹری سپر 6 کا ٹکٹ خریدا تھا اور بعد ازاں اس کو میز کی دراز میں رکھ کر بھول گئیں تھیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں کھویا ہوا خزانہ دوبارہ دریافت ہوا ہے۔

لاٹری منتظمین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ جب انہیں موصول ہوا تو وہ بالکل ٹھیک حالت میں تھا۔ 2021 میں جیتے گئے 6 لاکھ 60 ڈالرز سے زائد کے انعامات کو سیکسونی-اینہالٹ (جرمنی کی ریاست) میں طلب نہیں گیا ہے۔

جرمن  کی اس ریاست میں 2021 میں جیتے گئے انعامات کو 31 دسمبر 2024 تک حاصل کیا جاسکتا ہے۔

The post صفائی کے دوران  ملنے والے ٹکٹ نے ایک لاکھ ڈالر جتوادیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0F5EaNO

No comments:

Post a Comment