کوئٹہ: وادی زیارت و گردنواں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔
شہر میں 4 انچ جبکہ پہاڈوں پر 6 انچ کے قریب برف پڑ چکی ہے۔
برفباری کے باعث زیارت شہر پہاڑوں نے دلکش مناظر پیش کرنا شروع کر دیے ہیں۔ برفباری کے اس حسین مناظر سے مقامی لوگ اور سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
زیارت اور گردو نواح میں شدید برف باری، موسم انتہائی سرد ہوگیا۔۔ درجہ حرارت منفی 6 سے منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے.. pic.twitter.com/jNdc759yis
— PakWeather.com (@Pak_Weather) January 8, 2024
دوسری جانب، کوئٹہ شہر اور گردونواح میں بھی رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، مستونگ، قلات اور سوراب میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے این 50 قومی شاہراہ کان مہترزئی، مسلم باغ سیکشن پر برفباری ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ این ایچ اے کے مطابق این 50قومی شاہراہ پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
The post وادی زیارت میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/KoAfdEg
No comments:
Post a Comment