بابراعظم ون ڈے کیلیے شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے سے لاعلم تھے - 7starseoexpertda

Breaking

Saturday, January 7, 2023

بابراعظم ون ڈے کیلیے شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے سے لاعلم تھے

 لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے سیریز کے لیے نائب کپتان شاداب خان کی عدم موجودگی میں شان مسعود کو اپنا نائب  بنانے کے فیصلے سے لاعلم تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بابر اعظم نے اس معاملے پر عبوری سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن سے شکوہ بھی کیا ہے کہ اس فیصلے کے بارے میں ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

کپتان بابراعظم کا موقف ہے کہ فیصلے سے پہلے اگر انہیں اعتماد میں لیا جاتا تو زیادہ مناسب تھا جواب میں بابراعظم کو بتایا گیا کہ شان مسعود کو نائب کپتان اناؤنس کرنے کا حکم اوپر سے آیا تھا، شان کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی نے کیا۔

دوسری جانب پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کپتان اور نائب کپتان کا تقرر چئرمین بورڈ کا اختیار ہے، شان مسعود کے نائب کپتان کی تقرری کی منظوری چیئرمین کرکٹ منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے دی تھی۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم وکٹ کیپر محمد رضوان کو شان مسعود کی جگہ نائب کپتان بنانے کے حامی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز میں غیر معیاری پرفارمنس کی وجہ سے شان مسعود کا پلینگ الیون میں انتخاب بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

The post بابراعظم ون ڈے کیلیے شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے سے لاعلم تھے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/CQthWXF

No comments:

Post a Comment